سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں مجلس پاکستان کے زیر اہتمام شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس پاکستان کے ممبران سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جس کا شرف قاری نور الحسن کو حاصل ہوا جبکہ نظامت کے فرائض مجلس پاکستان کے جنرل سیکرٹری رانا عمر فاروق نے سر انجام دیتے ہوئے علامہ اقبال کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق بعد ازاں تقریب کے مہمان خصوصی سید وقاص انجم جعفری نے پاکستان سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ان کی شاعری ، فلسفہ ، سیاسی تدبیر ، روشن خیالی ، اور معاشرتی جدوجہد کا گہرائی سے مطالعہ کرنا چاہیے فلسفی شاعر کی تحریک پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں تقریب سے مجلس پاکستان کے سرپرست اعلی میاں حامد کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ہم اقبال کے تصور کردہ پاکستان کے حصول کیلئے دن رات محنت کریں گے حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے ایک پرامن، اعتدال پسند ، اور روشن خیال اسلامی معاشرے کا تصور پیش کیا تھا ان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو سیاسی و معاشرتی حقوق کے لیے بیدار کیا اور اپنی ولولہ انگیز اور ترغیبی شاعری سے ان کی آزادی کی تحریک میں ایک نئی روح پھونک دی تقریب سے ؛ ارشد تبسم ، محمد وہاب ، منصور محبوب ، ڈاکٹر محمد رفیق ، ڈاکٹر اویس محمود ، عدیل اختر ، عزیز عبدالرحمن درانی ، محمد وقاص ، سیف اللہ ، راشد منہاس ، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کی رہنمائی کرتے ہیں تقریب کے آخر میں خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر حاضرین نے مجلس پاکستان کے تمام ممبران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔