Advertisement

پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ریاض میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو

پاکستان میں سرمایاکاری کو مزیر فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کے شہر الریاض میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کیاگیا۔

ایکسپو میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ساتھ سماجی وسیاسی اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ایکسپومیں پاکستان میں جاری پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کے لیے مختلف کمپنیوں نے کائونٹرز لگائے تھے جس میں پاکستان میں پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کی بھرپور رہنمائی کی گئی ایکسپو کا مقصد پاکستان کی معیشت میں بہتری کے لیے پاکستان میں اوورسیز سرمایہ کاری کوفروغ دیناتھا ایکسپو کاافتتاح بزنس مین میاں ساجد، منیر شاد ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف میاں منیر ہنس، عمران خٹک، ٹک ٹاکر چھوٹابھائی بڑا بھائی نے کیا،تقریب کے موقع پر خصوصی شرکت مبصر اقوام متحدہ چیئرمین ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب چوہدری ندیم اختر، صدر پاکستان ایگزیکٹیو فورم مینر احمد شاد،ممتاز سماجی شخصیت سردار طلت محمود، سابق وزیر عنایت اللہ خان،طارق اللہ خان،معروف آرگنائزر ربیعہ بنت طارق، انجینئر شاہد رشید ، عزیز اللہ خان، رانا خالد، رانا اکرم ، سلطان زیب، امین آسمان خیل،لطیف مشوانی، راشد مندوخیل، راشد منہاس،راجہ یعقوب،تعاریف اللہ،احسن عباسی،ملک سکندر، ریحان بٹ،مقرم علی، گلزیب کیانی،ملک اشرف ودیگر نمایاں تھے ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایکسپو کے آرگنائزر، عمران خٹک کا کہنا تھاکہ ہمارا مقصد پاکستانی اوورسیز کے لیے قابل بھروسہ کمپنیوں کو سعودی عرب لاناتھا ریل اسٹیٹ اس وقت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اختیار کرچکی ہے جس میں اوورسیز کا کردار نمایاں اور مثالی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کردیجیے۔
error: